7 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:43
اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش
آج نیوز - اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھا، فیصل آباد ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیارہ اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں اڑتالیس ، گڑی دوپٹہ اٹھائیس، کوٹلی بائیس، سرگودھا تیرہ ، سیالکوٹ بارہ ، راولاکوٹ نو ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کالام میں سات ، دیر چھ اور مظفر آباد میں چار ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ، خیبرپختونخواہ میں پشاور ، کوہاٹ ، بنوں مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سب زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔