تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50

ملتان:بجلی مانگنے والے مظاہرین پرپولیس نے ڈنڈے

جنگ نیوز -


ملتان …ملتان میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ملتان کے علاقہ مخدوم رشید میں خان پور مڑل اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف وہاڑی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین پر ڈی ایس پی مخدوم رشید تنویر بھٹی کے احکامات پر لاٹھی چارج کیاگیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیاگیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں 14 سے 16گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے جس پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.