تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:41

کراچی :منہدم عمارت میں جاں بحق ہونیوالے 6 افراد کی نماز جنازہ

جنگ نیوز -


کراچی …کراچی میں واقع موسیٰ لین میں گرنے والی عمارت میں کے 6 افراد کی نماز جنازہ شاہ عبدالطیف بھٹائی ہال میں ادا کردی گئی۔ جمعرات کو موسیٰ لین میں 5 منزلہ عمارت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جن میں سے آج 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ رات گئے ملبے سے مزید 5 لاشیں نکالی گئیں۔ پاک فوج اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے رضا کار ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔امدادی آپریشن میں حصہ لینے والے انجینئرز کے مطابق گرنے والی عمارت سے متصل دو عمارتوں کے زمیں بوس ہونے کے خدشے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کے کام میں احتیاط برتی جارہی ہے۔ جبکہ عمارت کے گرنے سے بے گھر ہونیو الے افراد سڑک پر رہنے پر مجبور ہیں دوسری جانب متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں چھت فراہم کرنے اور سر چھپانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.