تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:39

حکومت تاحال نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں ناکام

آج نیوز - مرکزی بینک کے قانون کے مطابق حکومت تین ماہ کے اندر نیا اسٹیٹ بینک گورنر مقرر کرنے کی پابند ہے۔ سابق گورنر شاہد حفیظ کاردار کے استعفے کے بعد حکومت اب تک نئے گورنرکا اعلان نہیں کرسکی ہے۔ شاہد حفیظ کاردار، نو ستمبر دوہزار دس کو تین سال کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر ہوئے اور ایک سال کے عرصے سے قبل ہی تیرہ جولائی دوہزار گیارہ کو استعفیٰ دے دیا۔ جس کے بعد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کو قائم مقام گورنر مقرر کیا گیا۔ جبکہ نئے گورنر کی تقرری کا اعلان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ مرکزی بینک کے قانون کے مطابق نئے گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر کے لئے تیرہ اکتوبر دوہزار گیارہ کو تین ماہ کا قانونی عرصہ مکمل ہورہا ہے۔ بینکنگ اینڈ فائنانشل مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہد حفیظ کارادار کی جگہ قائم مقام گورنر یاسین انور کو ہی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرری میں جتنی زیادہ تاخیر سے کام لے گی، معیشت کی مشکلات میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.