تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:23

کراچی اسٹاک: تیئس ہفتے کی تاریخی مندی ریکارڈ

آج نیوز - کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے تیئس ہفتے کی تاریخی مندی ریکارڈ کی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار تین سو کی سطح تک گر گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں نصف فیصد کمی کے باوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر متوقع طور پر مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر فروخت کا دباؤ آیا۔ امریکہ میں جاری قرضوں کے بحران اور عالمی معیشت کو لاحق خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا اعتماد ماتثر ہوا۔ جس کی وجہ سے بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں اکروس دی بورڈ شدید مندی رہی۔ اور تمام مارکیٹس چھ سے سات فیصد تک گر گئیں ، جس کا اثر مقامی اسٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔ ساتھ ہی کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر مقامی سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار رہے۔ اور پینک سیلنگ کے باعث مارکیٹ میں ہفتہ وار بنیاد پر تیئیس ہفتے کی تاریخی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس آٹھ سو پندرہ پوائنٹس کم ہو کر گیارہ ہزار تین سو پچھہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں ایک فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ اور یہ پانچ کروڑ تیئیس لاکھ شیئرز رہا۔ جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ سینتیس ارب پینتالیس کروڑ ڈالر تک گر کر چھتیس ارب تینتالیس کروڑ ڈالرز پر آگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث پر کشش لیولز پر موجودہ ہے۔ جبکہ رزلٹ سیزن بھی عروج پر ہے اور بلیو چپ کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالی نتائج متوقع ہیں۔ جس کی وجہ سے ان لیولز پر سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے اچھے مواقع موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ریکوری دیکھی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.