تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:14

ایشین کنفیڈریشن باکسنگ: وسیم اورعامر نے باؤٹس جیت لیں

آج نیوز - ایشین کنفیڈریشن باکسنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کے محمد وسیم اورعامرخان نے پہلے راؤنڈ کی باؤٹس جیت لیں۔ کوریا کے شہرانچیون میں جاری چیمپئین شپ میں کامن ویلتھ گیمزکے برانز میڈلسٹ باکسرمحمد وسیم نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے باون کلوگرام ویٹ کٹیگری میں ترکمانستان کے باکسرجومایوف زیرپ کوپوائنٹس پرچھبیس سولہ سے مات دی۔ چونسٹھ کے جی میں عامرخان نے عراق کے حیدرسپری کوصرف پینتیس منٹ میں زیرکرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انہترکے جی میں پاکستان کے ارشد حسین سخت مقابلے کے باوجود کامیابی سے محروم رہے۔ ارشد حسین نے آٹھ راؤنڈز تک عراقی باکسرمحمد زیتونی کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اوراسکوربیس بیس سے برابررہا لیکن ججزنے عراقی باکسرکوفاتح قراردیدیا۔ پاکستان کے عثمان بٹ بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہ جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.