تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:7

غیر ملکی جنگجوامن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، سابق افغان طالبان کمانڈر

آج نیوز - سابق افغان طالبان کمانڈر نور العزیز نے غیر ملکی جنگجوؤں کو امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ چین کے سی سی ٹی وی نے قندھار میں طالبان جنگجو رہنما نور العزیز سے خصوصی بات چیت کی۔ نور العزیز نے افغانستان میں امریکیوں کے خلاف کارروائیوں کو قابل فخر کارنامہ قرار دیا۔ جہاں سابق طالبان جنگجو کو امریکا کے خلاف کارروائیوں پر فخر ہے وہیں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کی زندگی آسان نہ تھی۔ ہر لمحہ دشمن کے حملے کا انتظار رہتا تھا۔ نور العزیز نے چار ماہ پہلے مسلح کارروائی ترک کرنے کا ارادہ کیا۔ جس کی وجہ طالبان جنگجوؤں کی گرفتاری تھی۔ سابق طالبان کمانڈر کے مطابق افغانستان میں قیام امن میں غیر ملکی جنگجو سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ سابق طالبان کمانڈر نور العزیز کہتے ہیں حکومت نے گرفتار طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا یقین دلایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.