7 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50
نوجوان کی ہلاکت کے بعد لندن میں ہنگامے پھوٹ پڑے
آج نیوز - پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد لندن میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ چار اگست کو پولیس نے مبینہ طور ٹیکسی میں سوار نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیلئے دو سو افراد لندن کے ضلع ٹوٹن ہیم میں جمع ہوگئے۔ احتجاج نے جلد ہی ہنگامے کی صورت اختیار کرلی۔ مشتعل افراد نے پولیس پر بوتلیں پھینکیں اور دیگر اشیاء سے حملہ کردیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جس سے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے مشتعل ہوکر پولیس کی دو گاڑیاں، ڈبل ڈیکر اور ایک عمارت کو آگ لگادی۔ میڈیا کے مطابق مشتعل افراد نے دکانیں بھی لْوٹیں۔ پولیس کمیشن واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔