تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:41

نواز شریف کو چودھری نثار بھی چھوڑ کر چلے گئے،راجا ریاض

جنگ نیوز -


لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بالآخر چودھری نثار بھی چھوڑ کر چلے گئے۔لاہور سے جاری بیان میں راجا ریاض کا کہنا تھا کہ شریف برادران روز بروز سیاسی تنہائی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ اب انہیں ان کی جماعت کے لوگ بھی چھوڑ رہے ہیں۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے رمضان بازار بھی بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ لوگ اشیائے ضروریہ کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ضدی وزیراعلیٰ عوام کو بھڑکوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.