تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:41

لاہور:اسکریپ سے بھرا ٹرک الٹنے سے2بچے جاں بحق

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کی بند روڈ پرا سکریپ سے بھرا ٹرک گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے دو بچے جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بندروڈ ٹی فائیوکے قریب گدھا گاڑی پر سوار چھ افراد طلعت پارک فرخ آباد جارہے تھے۔ سامنے سے آنے والا اسکریپ سے بھرا ٹرک اچانک گدھا گاڑی پر الٹ گیا جس سے تمام چھ افراد اسکریپ تلے دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے اسکریپ کے نیچے سے دس سالہ ارشاد اور چار سالہ شہناز کی لاشیں نکال لیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.