7 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:52
پیسکو کے کارنامے،دس روز سے خراب ٹرانفارمر نہ بدلا جا سکا
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کے علاقے سیھٹی ٹاون کے رہائشی ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث سحری ,افطاراور عبادات اندھیرے میں کرنے پر مجبور ہیں جی ٹی روڈ سے متصل سیھٹی ٹاون میں گزشتہ دس روز سے خراب ٹرانسفارمر کے باعث بجلی غائب ہے۔بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے کے اڑھائی سو سے زیادہ گھرانے رمضان المبارک اندھیر ے میں گزار رہے ہیں۔بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے کے رہائشی سحری،افطار اور عبادات اندھیر ے میں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پیسکو بار بار کی شکایت کے باوجود ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کر رہی۔