7 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:52
اپردیر:افغانستان سے خراوٴ درہ کے علاقے میں تین میزائل فائر
جنگ نیوز -
دیر…اپر دیر میں افغانستان سے تین میزائل فائر کئے گئے،واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور امن لشکر کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی۔اپر دیر میں علاقہ خراوٴ درہ میں آج صبح افغانستان سے تین میزائل داغے گئے جومقامی امن لشکر کے مورچوں کے قریب آکر گرے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے کے بعد امن لشکر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے افغان شدت پسندوں کے مورچوں کو نشانہ بنایا،جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔