تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:52

وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کی مان لی ، پی سی او ججز ڈی نوٹی فائی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے پی سی او ججز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی نوٹی فائی ہونے والے ججز میں لا ہور ہائی کورٹ کے 4 اور سندھ ہائی کورٹ کی ایک جج شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے بے دخل کیے گئے ججز میں جسٹس سید شبر رضا رضوی، جسٹس سید حامد علی شاہ ، جسٹس حسنات احمد خان اور جسٹس سید سجاد حسین شاہ جبکہ سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس یاسمین عباسی شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ججز 20 اپریل 2010 تک سروس اور پینشن کے حقدار ہوں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق اداروں کو لڑانے کی تمام سازشیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور ان پر عمل ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے 18مئی 2011کو ، تین نومبر 2007 کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر کے پی سی او کا حلف لینے والے ججز کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔وفاقی حکومت نے تین ماہ گزرنے کے بعد 5 اگست کو سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عدالتی حکم کے مطابق پی سی او ججزکی برطر فی کا نوٹی فکیشن 9اگست تک جاری کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.