تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:4

سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی بحالی ،جئے سندھ کا کل ہڑتال کا اعلان

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی اور حیدرآباد میں سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 کی بحالی کے خلاف جئے سندھ تحریک نے کل سندھ بھر میں شٹرڈاوٴن کا اعلان کیا ہے، ڈاکٹرصفدر سرکی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کا آرڈیننس فوری طور پر واپس لیا جائے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرصفدر سرکی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اس آرڈیننس کے تحت سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹرصفدر سرکی کا کہنا تھا کہ آج انتظامی طور پر پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر الطاف حسین کا یہ کہنا ہے کہ وہ سندھ کے بیٹے ہیں تو وہ سندھ کو انتظامی سطح پر تقسیم کیوں کرواتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑے دعوے کیے اور بعد میں گٹھنے ٹیک دیے، صفدر سرکی کا کہناتھا کہ سندھ ایک کیک نہیں کہ کوئی ایک حصہ کھا جائے گا، صفدرسرکی کا کہنا تھا سندھ کی انتظامی تقسیم کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اس لیے کل سندھ بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.