7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:4
حب:شادی کی تقریب میں فائرنگ، دو افرادہلاک، دُلہن زخمی
جنگ نیوز -
حب…بلوچستان کے ضلع حب میں شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نکاح خواں سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر دُلہن کو شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع حب کے قبائلی علاقے میں پیش آیا جہاں نکاح کی تقریب جاری تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دولہا کے ماموں منظور حسین زہری اور نکاح خواں محمد صدیق موقع پر جاں بحق اور دلہن زرینہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی دلہن کو تشویشناک حالت میں کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔