7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:4
لاہور میں بارش کے بعد موسم خوش گوار
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ اورگرمی کے ستائے شہریوں کی جان میں جان آئی۔لاہور میں راوی روڈ، شادباغ، ساندہ، مزنگ، گوالمنڈی اور علامہ اقبال ٹاوٴن سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ خوش گوار ہوائیں چلنے سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔