تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:4

ٹوبہ ٹیک سنگھ: نہر جھنگ شگاف،سیکڑوں ایکڑ اراضی کو نقصان

جنگ نیوز -


ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نہر جھنگ برانچ میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آ گیا۔گاوٴں جانی والی بنگلہ اور دھماں بنگلہ کے چک تین سو چودہ ج ب کے قریب نہر جھنگ برانچ میں محکمہ انہار کے عملے کی غفلت سے شگاف پڑ گیا۔ نہری پانی گاوٴں میں داخل ہونے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آنے سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق پندرہ گھنٹے گزرنے کے باوجود شگاف کو بند نہیں کیا جاسکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.