تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:4

کراچی :سوبھراج میٹرنٹی اسپتال میں نومولود تبدیل ہوگئے

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے سوبھراج میٹرنٹی اسپتال میں ڈلیوری کے بعد بچے تبدیل ہوگئے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انور خواجہ کے مطابق کیماڑی اور لائنز ایریا کی رہائشی دو خواتین کی گزشتہ روز ایک ساتھ نارمل ڈلیوری ہوئی تھی ، کیماڑی کی رہائشی خاتون کے یہاں بیٹا اور لائنز ایریا کی رہائشی خاتون کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی، نرسری میں کسی وقت بچے تبدیل ہوگئے دو نوں والدین جنس دیکھے بغیر بچے لے گئے ، گھر پہنچنے کے کئی گھنٹوں کے بعد کیماری کے رہائشی خاندان کوبچے کی تبدیلی کا پتا چلا،جس پر والدین نے اسپتال جاکر شکایت کی، والدین کی شکایت پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے ، ڈیوٹی پر موجود دونوں نرسز سمیت چار ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے ، ایم ایس سوبھراج اسپتال کاکہنا ہے کہ لڑکا لی جانے والی لائنز ایریا کی فیملی کا صحیح پتا اور رابطہ نمبر موجود نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.