تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15

لاہور میں تیز بارش،کراچی میں ہلکی پھوار،موسم خوش گوار

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ،کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی پھوار کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں راوی روڈ، شاد باغ، ساندہ، مزنگ، گوال منڈی اور علامہ اقبال ٹاوٴن سمیت شہر کے دیگرعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تو گرمی کے ستائے روزہ دار کھل کھلا اٹھے،،ہزارہ ڈویڑن میں مانسہرہ ،بٹگرام اورکوہستان اضلاع میں دوپہر سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد ہوگیا ہے،ادھر کراچی میں بھی صبح ہی سے موسم ابرآلود ہے،گلشن اقبال، صدر، گارڈن، کھارادر، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی پھوار پڑتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.