تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15

سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی طرف سے احتجاج کا اعلان

جنگ نیوز -


کراچی… کراچی اور حیدرآباد میں سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 کی بحالی کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے کل سندھ بھر میں شٹرڈاوٴن اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے،انہوں نے بلدیاتی نظام کی بحالی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کے مفادات کا سودا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب سندھ کی پارٹی رہی نہ ملک کی ، یہ ضیا اور مشرف کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں غداروں کا گھیراوٴ ہوگا۔ قوم پرستوں میں قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ ایاز لطیف نے بلدیاتی نظام کی بحالی کے خلاف کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرصفدر سرکی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اس آرڈیننس کے تحت سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی نے انتظامی طور پر سندھ کو تقسیم کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑے دعوے کیئے مگر بعد میں گھٹنے ٹیک دیے،جئے سندھ تحریک کے صدر کا کہناتھا کہ سندھ کیک نہیں کہ کوئی اس کا ایک حصہ کھا جائے گا۔ صفدرسرکی کا کہنا تھا سندھ کی انتظامی تقسیم کے خلاف کل سندھ بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جائے گی۔سندھ دوست اتحاد کے چیئرمین ظفر جھنڈیر نے لوکل گورنمنٹ نظام کی بحالی کو سندھ سرزمین کیخلاف سازش قرار دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.