7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15
شام:سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں 27افراد ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق…شام کے مشرقی شہردیرالزوراور حلہ میں کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز ٹینکوں سمیت پیش قدمی کررہی ہیں،فائرنگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ شام کے انسانی حقوق کے سربراہ عبدالکریم کاکہناہے کہ ضلع الجورا میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا،ان کا کہناہے کہ سیکورٹی فورسز کے ایک ٹینک حملے میں وسطی صوبے ہومز کے شہر حلہ میں مزید 7 افراد ہلاک ہوئے۔