تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مصر کی سینئر ٹیم کو ہرادیا

جنگ نیوز -


قاہرہ…پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مصرکوپانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دو ایک سے شکست دیدی۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ان دنوں قاہرہ میں ہے جہاں وہ پانچ میچز کی سیریز میں مصر کی سینئر ٹیم کے مد مقابل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان جونیئرز نے مصر کو دو ایک سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ اور محمد عرفان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ آج شب کھیلا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.