7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15
سیول :محمد وسیم اور عامر خان کی ایشین کنفیڈریشن باکسنگ کوارٹر فائنل میں رسائی
جنگ نیوز -
کراچی… پاکستانی باکسر محمد وسیم اور عامر خان جنوبی کوریا کے شہر انچون میں ہونے والی ایشین کنفیڈریشن باکسنگ چیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ہیوی ویٹ میں پاک کے یاسر جاوید کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں ترکمانستان کے باکسر سے ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان کے چھ باکسرز نے شرکت کی جس میں سے تین باکسرز 56 کے جی میں عثمان بٹ، 69کے جی میں ارشاد حسین اور 75 کے جی میں نثار خان ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے۔چیمپئن شپ میں 24 ممالک کے 150 باکسرز شرکت کررہے ہیں۔