7 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15
سی این جی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی… سی این جی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ،اوگرا نے اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں فی کلو سی این جی 66.42 روپے ہوگئی ہے اس سے پہلے ان علاقوں میں سی این جی کی فی کلو قیمت پہلے59.56 روپے تھی اس طرح قیمت میں فی کلو 6روپے 86پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔اوگرا کے مطابق پنجاب اور سندھ میں سی این جی 63.11 روپے فی کلو ہوگئی ہے اس سے پہلے پنجاب اور سندھ میں فی کلو قیمت 56.70روپے تھی۔اس طرح قیمت میں فی کلو 6 روپے 41پیسے اضافہ کیا گیا۔ اوگرا کے مطابق سوئی گیس کی قیمت میں 13.55فیصد اضافہ کیا گیا۔سوئی گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق تمام گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔