تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:48

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 پورے سندھ میں بحال کرنے پرغور

جنگ نیوز -


کراچی… کراچی اور حیدرآباد میں سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 کی بحالی کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے شدید رد عمل کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2001کو پورے سندھ میں بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر مظہر الحق کی رہائش گاہ پر ہونے والی افطار ڈنر کے موقع پر پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے صلاح مشورے بھی ہوئے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ طلب کئے جانے والے راہنماؤں میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،سندھ کے سینئر وزیر ذوالفقار مرزا،پیر مظہرالحق اور مراد شاہ شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.