تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

سرائیکی صوبے کی آواز دبانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ،بابر اعوان

جنگ نیوز -


لاہور…سابق وفاقی وزیرقانون سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور لندن پلان کے ذریعے سرائیکی صوبے کی آواز دبانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ،لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی عزیزالرحمان چن کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آئین میں نئے صوبے بنانے کی گنجائش موجود ہے،مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ صوبے نظریئے کی بنیاد پر بننے چاہئیں،نظریہ پاکستان کے ہوتے ہوئے تخت لاہور کونسا نیا نظریہ لانا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ لاہور میں مزار کی جگہ پر افسانہ ہاوٴسنگ اسکیم بنائی جا رہی ہے، آئندہ الیکشن میں وہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے شکست کو عبرت ناک بنا لیں گے،بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سرائیکی صوبے کی قرارداد کو تیکنکی بنیادوں پر روکا گیا تو نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.