7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10
سرائیکی صوبہ نہیں بن سکتا، نہ ہی اس کا اعلان کیا جائے گا،جاوید ہاشمی
جنگ نیوز -
بہاول پور…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی اس کا اعلان کیا جائے گا،پیپلز پارٹی صرف ووٹ سمیٹنے کے لیے سرائیکی صوبہ بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔بہاول پور میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما قیوم اعظم سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کے لیے پہلے طریقہ کار طے کرنا ہوگا،،مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ زاتی طور پر بہاول پور صوبے کی بحالی کے حق میں ہیں تاہم وہ پارٹی پالیسی کے بھی پابند ہیں۔