7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اتوار بازاروں کا دورہ،قیمتیں دریافت کیں
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں اتوار بازاروں کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کی خاطر رمضان میں دکانیں رات دس بجے تک کھلی رکھی جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کسی پروٹوکول کے بغیرصوبائی دارالحکومت میں لگائے گئے اتوار بازارں میں پہنچ گئے۔ٹاوٴن شپ میں ماڈل بازار کے دورے کے دوران انہوں نے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں صارفین سے استفسار کیا جس پر صارفین نے اظہار اطمینان کیا،وزیر اعلیٰ نے ماڈل بازار ٹاوٴن شپ میں پارکنگ چارجز ختم کرنے کی ہدایت کی۔