7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10
نواز شریف کی ہٹ دھرمی کے باعث پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی ،شیخ رشید
جنگ نیوز -
لاہور…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی غلطیوں سے پیپلز پارٹی کو حکومت میں آنے کا موقع ملا، اگر مسلم لیگیں اکٹھی ہوجاتیں تو آج نقشہ کچھ اور ہوتا ، مال روڈ لاہور پر عوامی مسلم لیگ کے دفتر کے افتتاح کے موقعے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسلم لیگ کا ووٹ بینک تقسیم ہوچکا ہے اور میاں نواز شریف کے ساتھ ان کی پارٹی بھی تنہائی کا شکار ہو گئی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ عوام کا فوج ،عدلیہ،پارلیمنٹ اور بیوروکریسی پر اعتماد نہیں رہا اور اب وہ اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاجر طبقے کا بھی ملک پر اعتماد اٹھ رہا ہے اور وہ سرمایہ نکال کر باہر جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہشات کے مطابق نئے صوبے بننے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔