7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10
ن لیگ14اگست کو تجدید عہد تقاریب منعقد کریگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… مسلم لیگ ن 14اگست کو اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تجدید عہد تقاریب منعقد کریگی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور دیگر شہروں میں جشن آزادی کی یہ تقریبات شام پانچ بجے منعقد کی جائیں گی،لاہور کے حضوری باغ میں ہونے والی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی میاں نوازشریف ہونگے،13اگست کو رات ساڑھے دس بجے مینار پاکستان پر چراغاں اور ملی نغموں کی تقریب ہو گی،مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے 13اگست کو نماز تراویح کے بعد ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعاوٴں کی اپیل کی ہے۔