تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

عوام کوحالات بہتر بنانے کیلئے بیدار ہونا ہوگا،قاضی حسین احمد

جنگ نیوز -


لاہور…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی نظام نہیں ہے اور خرابیوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے عوام کوحالات بہتر بنانے کیلئے بیدار ہونا ہوگا۔وہ لاہور میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بند محلوں اور قلعوں میں سیکورٹی کے حصارمیں بیٹھے حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کیا دلچسپی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاستدانوں کو نہیں پتا کہ مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بیروزگاری اور بدامنی کیا ہے کیونکہ انہیں تو دنیا کی ہر سہولت بیٹھے بٹھائے حاصل ہے۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ امن و امان کی خرابی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی ہے سرمایہ دار ملک سے باہر جارہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کی دخلہ،خارجہ اور تعلیمی پالیسیاں امریکہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب تک ایک قوم صرف اسلیے نہیں بن سکے کہ تعلیمی نصاب یکساں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے عوام کو بیدار ہونا ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.