7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سعودی عرب کی دعوت پر جدہ پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سعودی عرب کی دعوت پر سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب میں ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ پرنس مقرن بن عبدالعزیز، پاکستان کے سفیرمحمد نعیم خان اورسنیئر سعودی عہدے داروں نے استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر بات چیت ہو گی۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔