تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

میثاق جمہوریت کے وقت آج کے حالات کا سوچا بھی نہ تھا،نواز شریف

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریکیوں میں ڈوبتا جا رہا ہے،زرداری حکومت نے بیڈ گورننس میں پیپلزپارٹی کی پہلی حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں میاں نوازشریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرتے وقت کسی نے ان تاریکیوں کا تصور بھی نہیں کیا تھا جن سے آج ملک دوچار ہے،انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزادی اس عہد کے ساتھ منایا جائے کہ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں محفوظ اور خوشحال پاکستان کا پرچم حوالے کریں گے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس سال 14اگست کو مسلم لیگ ن اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں شام پانچ بجے جشن آزادی کی تقریبات منعقد کریگی،حضوری باغ لاہور میں ہونے والی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی میاں نوازشریف ہونگے،13اگست کی شب دس بجے مینار پاکستان پر چراغاں اور ملی نغموں کی تقریب ہو گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.