تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

کامیاب مذاکرات سندھ بھر کے عوام کیلئے خو ش آئندہیں،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے اور اس مذاکرات میں کئے گئے فیصلہ کو خوش آئند قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کوپاکستان بالخصوص سندھ بھر کے عوام کیلئے خو ش آئند قراردیا ہے ۔ انہوں نے سندھ دھرتی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلے جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔الطاف حسین نے قومی مفاہمتی عمل کے فروغ کیلئے صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اوراس سلسلے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وفاقی وزیرقانون بابراعوان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔دریں اثناء الطاف حسین نے ملیر سیکٹر یونٹ 95کے کارکن عاقل حسین ،قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن سلمان احمد خان اور ہمدرد طاہر علی قریشی کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی یونٹ عمر بلوچ گوٹھ کے کارکن محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.