تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

عاقل حسین ، سلمان احمد اور طاہر قریشی کے قتل کا نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ملیر کے علاقے میں ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 95کے کارکن عاقل حسین ، قصبہ کالونی کے علاقے اے ایریا میں قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن سلمان احمد خان اور ہمدرد طاہر علی قریشی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ملیر سیکٹر کے کارکن عاقل حسین شہید کی 28سال تھی اور ان کے سوگواران میں والدین ، 3بہنیں اور 3بھائی شامل ہیں ۔قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن سلمان احمد خان کی عمر 25سال تھی اور وہ غیر شادی شدہ تھے ان کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں ۔ اسی طرح ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ہمدرد طاہر علی قریشی کی عمر 60سال تھی اور ان کے سوگواران میں بیوہ ، چار بیٹے اور 8بیٹیاں شامل ہیں ۔عاقل حسین شہید کو وادی حسین کے قبرستان، سلمان احمد خان شہید کو محمد شاہ قبرستان جبکہ طاہر علی قریشی شہید کو سید نور علی شاہ قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ شہداء کی نمازجنازہ او رتدفین میں حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ملیر سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملیر سیکٹر کے کارکن عاقل حسین ، قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن سلمان احمد خان اور ہمدرد طاہر علی قریشی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے امن دشمن عناصر کی جانب سے قتل و غارتگری کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عاقل حسین شہید ، سلمان احمد خان شہید اور طاہر علی قریشی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر آصف زرداری ، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ، وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک ،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور وزیرداخلہ منظور وسان سے مطالبہ کیا کہ تینوں شہداء کے بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ زون کے کا رکن قاضی محمد الیاس کی ہمشیرہ فریدہ با نو ،شاہ فیصل سیکٹرکے کا رکن سید با بر علی کے و الدسید ارشاد علی ،دیفنس کلفٹن سیکٹر کے کا رکن محمد طار ق کے بھا ئی محمد نسیم ، لیگل ا یڈ کمیٹی کے رکن صابر حید ر کے والد محمد حیدراور کراچی مضافاتی کمیٹی یونٹ عمر بلوچ گوٹھ کے کارکن محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔علاوہ ازیں حیدرآبادزون سیکٹربی یونٹ10-Bکے سینئرکارکن سیدارشدعلی شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ٹنڈویوسف قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی کے ارکان شاکر علی ، ڈاکٹر صغیراحمد، واسع جلیل،اشفاق منگی،اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین،حیدرآبادزونل کمیٹی کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.