7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10
افغانستان میں شدت پسندوں کے حملے، چار نیٹو اہلکار ہلاک
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں شدت پسندوں کے دو مختلف حملوں میں نیٹو کے چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ایساف کے مطابق نیٹو کے دو سکیورٹی اہلکار جنوبی افغانستان جبکہ دو مشرقی علاقے میں ہلاک ہوئے۔ ایساف نے سیکورٹی اہلکاروں پرحملے کے مقام اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔ جبکہ فرانسیسی ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیاں کے مطابق ہلاک ہونے والے نیٹو کے چار سکیورٹی اہلکاروں میں سے دو کا تعلق فرانس سے ہے۔فرانسیسی فوجی افغان صوبے Kapisa کے علاقے Tagab میں ہلاک کئے گئے۔2001 کے بعد سے افغانستان میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔