7 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21
گیس چوری کو کور دینے کیلئے سی این جی کی قیمتیں بڑھائی گئیں،پراچہ
جنگ نیوز -
کراچی…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشنز کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی گیس چوری کو کور دینے کیلئے سی این جی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔لاہورمیں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو بہت بڑی زیادتی قرار دیتے ہو کہا ہے کہ پہلے ہی صارفین گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بہت پریشان ہیں،اب قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔