8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
کمشنری نظام ختم کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے،عوامی نیشنل پارٹی سندھ
جنگ نیوز -
کراچی ... عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہاہے کہ سندھ میں ناظمین کا نظام نافذ کرنے کے بجائے کمشنری نظام ختم کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔ایک بیان میں اے ین پی سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس سے سندھ میں لسانی تفریق و تقسیم کا تاثر کم تو ہوسکتا ہے لیکن آمر کے دئیے ناظمین کے نظام کو دوبارہ مسلط کرنا عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے کمشنری نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی عوام کے منتخب نمائندوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ اے این پی سندھ اسمبلی میں عوام کے مفاد میں کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کی غیر مشروط تائید کرے گی۔