تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:36

صدر نے سندھ میں لسانی تقسیم کی سازش ناکام بنادی، شاہی سید

آج نیوز - اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی بروقت مداخلت سے سندھ میں لسانی تقسیم کی سازش ناکام ہوئی۔ مثبت تبدیلیوں کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے گا۔ مردان ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہی سید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر قابل قبول نظام نافذ کرے۔ عجلت میں کیے گئے فیصلوں سے سندھ کی تقسیم اور لسانی طبقاتی تفریق کا تاثر قائم ہوا۔ اے این پی اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج کو گورنر سندھ نے انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے طبقاتی سازش کو ناکام بنادیا۔ اس سے قبل نیوز کانفرنس میں اے این پی سندھ نے بلدیاتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوشہروں کیلئے جداگانہ نظام قبول نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.