8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
فیصل آباد:پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک
جنگ نیوز -
فیصل آباد:پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک
فیصل آباد…فیصل آباد میں دوگروپوں میں جھگڑے کے دوران پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا،ہلاک ہونے والے نوجوان رانا فریاد کے ورثا کے مطابق کھرڑیانوالہ چوک میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران مخالف فریق کے ایک نوجوان نے نزدیکی پیٹرولنگ پولیس چوکی پر تعینات کو بلالیا جس پر پیٹرولینگ پولیس کا اہلکار اپنے دو ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچا اور مبینہ طور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رانا فریاد شدید زخمی ہو گیا جو سول اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اس کے ورثا نے سول ہسپتال میں لاش سمیت احتجاج کیا اور فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا قتل دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران ہوا۔تاہم ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثا کے درخواست پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔