8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
گھوٹکی فیڈر میں 150 فٹ چوڑا شگاف ،زرعی اراضی زیر آب
جنگ نیوز -
گھوٹکی فیڈر میں 150 فٹ چوڑا شگاف ،زرعی اراضی زیر آب
گھوٹکی…گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں گھوٹکی فیڈر میں 150 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی، پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے اوباڑو کے علاقے کھمبڑا کے قریب گھوٹکی فیڈر میں 150 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے پانی تیزی سے قریب واقع زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی کپاس اور دھان کی فصل زیر آب آگئی۔محکمہ آبپاشی کے عملے کو کئی بار اطلاع دئے جانے کے بعد بھی محکمہ آبپاشی کا کوئی اہلکار موقع پر نہ پہنچا۔شگاف پر نہ ہونے کے باعث پانی گاوٴں قبول بھاروں میں داخل ہو گیا جبکہ گڈو،اوباڑو اور صادق آباد جانے والی شاہراہ بھی زیر آب آگئی۔تاہم پانچ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد محکمہ آبپاشی کے عملے نے موقع پر پہنچ کر گڈو بیراج کے گھوٹکی فیڈر میں کھلنے والے دروازے کو بند کرکے پانی کے بہاوٴ کو کم کیا جس کے بعد شگاف کو پر کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔