8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
کوئٹہ میں 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج
جنگ نیوز -
کوئٹہ میں 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج
کوئٹہ …کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہل کاروں کے قتل کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،کوئٹہ میں مسلح افراد نے نیو سریاب تھانے کے ایس ایچ او منظور ترین ، اْن کیگن مین ہیڈکانسٹیبل محمد عثمان اور ڈرائیور الطاف حسین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ?پولیس موبائل میں معمول کے گشت پر تھے۔ محمد عثمان اور الطاف حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ واقعے کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے پولیس اہل کاروں کے قتل کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ہے۔