8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
کراچی:عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تا حال جاری ہے۔ ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لیں گی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد33ہوگئی ہے ،کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام پانچوں روز بھی جاری ہے جبکہ رات گئے مزید دو خواتین کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹاوٴن محمد رئیسی کا کہنا ہے کہ کام آہستہ کر رہے ہیں تاکہ کسی اور کو نقصان نہ پہنچے اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ ملبہ ہٹانے کا کام کب مکمل ہوگا۔متاثرہ عمارت کے اطراف عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے اور یہاں کے مکینوں کو حکومت کے قائم کردہ ریلیف کیمپ پر بھی کوئی سہولت مہیا نہیں ہے۔ ایک طرف متاثرین کی مشکلات تو دوسری جانب 80 گھنٹے سے زائد گزرجانے کے باوجو30 فیصد ملبہ ابھی بھی ہٹانا باقی ہے۔ گلیاں پتلی ہونے کے باعث ہیوی مشینری کا اندر داخل ہونا مشکل ہے اور گلی میں نقل وحرکت احتیاط سے کرنی پڑ رہی تاکہ دوسری عمارتوں کو نقصان نہ پہنچے۔