8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
بلدیاتی نظام سندھ بھر میں نافذکرنا خوش آئند ہے ، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن ... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مقامی حکومتوں کا نظام پورے سندھ میں نافذ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صدر ، وزیراعظم ،وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔لندن سے جاری بیان میں الطا ف حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ سندھ میں محبت اور بھائی چارے کی فضا مزید مستحکم ہوگی اور عام آدمی تک اس کے مثبت اثرات پہنچیں گے۔ الطاف حسین نے صدر آصف زرداری ، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی،گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد اوروزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو زبردست خرا ج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سندھ کے عوام کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔