8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2001پر دستخط کردئیے
جنگ نیوز -
کراچی ... گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2001پر دستخط کر دیا، جس کے بعد یہ نظام ایک مرتبہ پھر سے سندھ بھر میں بحال ہو گیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پورے سندھ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 کو بحال کرنیکی منظوری دی تھی ۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس2001پر دستخط کردئیے ہیں، اس موقع پرصوبائی وزرا ایاز سومرو، آغا سراج درانی ودیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں وفاقی وزیر قانون امداد چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کا غیر مقبول فیصلہ سندھ کی تقسیم کو روکنے کیلئے کی گئی ہے اور عوام اس کے دور رس نتائج بر آمد ہوں گے۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے فیصلے پر کہا کہ ایسا نظام متعارف کرانا چاہتے ہیں جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔