8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:38
کراچی : صبح سویرے گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ
جنگ نیوز -
کراچی : صبح سویرے گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ
کراچی…خورشید عباسی…کراچی میں صبح سویرے گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ کی گئی اور ٹائرنذرآتش کئے گئے ۔جس کے باعث دکانیں بند اور سڑکیں سنسان ہو گئیں، ذرائع کے مطابق گلستان جوہر ،ماڑی پورروڈ،لیاری گرڈ اسٹیشن،آگرہ تاج،بہارکالونی،کھڈامارکیٹ اور سچل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے صبح سویرے فائرنگ کی اور ٹائرنذرآتش کئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائرنذرآتش کئے جانے کے باعث ماری پورروڈ پرٹریفک معطل ہو گیا ہے ،جبکہ دو بسیں جلائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،رات گئے سچل کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے ایک بس جلا دیتھی۔