8 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:51
این آئی سی ایل کیس،ظفر قریشی کی معطلی کالعدم قرار دے دی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں تحقیقاتی افسر ظفر قریشی کی معطلی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ظفر قریشی کے معطلی کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے پر فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔