تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:25

این آئی سی ایل کیس: ظفر قریشی کی معطلی کالعدم قرار

آج نیوز - سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی معطلی سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، ظفر قریشی یکم جولائی سے بحال ہوں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس میں ظفر قریشی کی معطلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجازت کے بغیر ظفر قریشی کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کا عدالتی فیصلہ پامال کر کے توہین عدالت کی گئی، حکومت نے عدالتی امور میں مداخلت کی۔ عدالت نے پچیس جولائی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.