تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:51

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں،لاہور میں چھتیں گرنے سے4افراد ہلاک

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشیں جاری ہیں۔ پنجاب میں موسلادھا ر بارش سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی جبکہ نشبی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا دوسری جانب مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے4افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ نئے مون سون کے سسٹم کے آنے کے باعث ہوا آئندہ دو روز تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔لاہور میں بارش کے باعث شہر میں جاری حبس کی شدت میں کمی آ گئی جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کو نکالنے کیلئے واسا اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی۔ لاہور کے نشیبی علاقوں نسبت روڈ ،بھاٹی چوک،لکشمی چوک، ڈیوس روڈ،کشمیر روڈ سمیت متعد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پانی میں بند ہو گئی جس سے ضلعی انتظامیہ کے دعووٴں کی قلعی کھل گئی دوسری جانب علی الصبح باغبانپورہ کے علاقہ میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے۔جن میں سے 16 سالہ ارم اور بختاور جاں بحق ہو گئیں جبکہ سات افراد زخمی ہو ئے،جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.