تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:51

آسٹریلیا : ساحل پر آنے والی ننھی وہیل کو گھر کاراستہ دکھادیا گیا!

جنگ نیوز -


سڈنی…آسٹریلیا میں ماں سے بچھڑ کر ساحل کی طرف آجانے والی ننھی وہیل کو ریسکیو کرکے دوبارہ گھر کا راستہ دکھادیا گیا۔سنہری بیچ پر بھٹک کر آجانے والی ننھی وہیل کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ اور کئی ریسکیو ورکرز پانی میں اتر گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق پندرہ سو کلو گرام وزنی بے بی وہیل کی عمر تقریبا دو ہفتے ہے۔جو اپنی ماں سے بچھڑ کر ساحل پر آنکلی ہے۔ اور اب سی ورلڈ سارا دن اس ننھے بچے کو مانیٹر کرے گی۔جب تک کہ وہ اپنی ماں سے نہ جاملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.